۔- فائل فوٹو
۔- فائل فوٹو 

ممبئی: بالی وڈ کی خاتون اداکار پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ وہ پر کشش اداکار پریانکا چوپڑا کی طرح اچھی اداکار بننا چاہتی ہیں۔

پرینیتی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ اپنی کزن پریانکا چوپڑا جیسی بہترین اداکار بننے کی خواہشمند ہیں۔

ان کا پریانکا چوپڑا سے کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ پریانکا فلم انڈسٹری میں کافی عرصے سے کام کر رہی ہیں۔

اداکار نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ پریانکا نے صرف اداکاری میں ہی نہیں بلکہ گلوکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔

پرینیتی نے کہا کہ وہ بھی اپنے کام کے ذریعے اپنی فنی صلاحیتوں کو منوانا چاہتی ہیں اور اپنی منفرد شناخت بنانا چاہتی ہیں جس کے لیے ان کی جدوجہد جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی انہیں موقع ملا تو وہ گلوکاری ضرور کریں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں