پاکستان ریلوے کا شاہدرہ-رائیونڈ گرین کوریڈورمنصوبہ
پاکستان ریلوے نے صوبائی حکومت کے تعاون سے شاہدرہ سے رائیونڈ تک گرین کوریڈور ریلوے منصوبے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی خبرایجنسی اے پی پی کو پاکستان ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق گرین بلٹ کی تعمیر پر دلچسپی لے رہے ہیں جہاں پر جوگنگ ٹریک، کیفے ٹیریا، سائیکلنگ ٹریک اور عام افراد کو بیٹھنے کے لیے خوبصورت جگہ تعمیر کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرریلوے کو شاہدرہ-رائیونڈ ریلوے گرین کوریڈر منصوبے پر بریفنگ دی گئی ہے۔
بریفنگ کے بعد نیسپاک کی جانب سے عوام کے کھیلنے کے لیے پیش کیے گئے ڈیزائن پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھیں:31 ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کی منصوبہ بندی
وفاقی وزیر نے بچوں کے لیےعالمی معیار کے سلائیڈز کی تنصیب کے حوالے سےپنجاب ہارٹی کلچراتھارٹی کو ہدایات دیں۔
اس منصوبے کے تحت شاہدرہ سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹ پر33 مختلف مقامات پر کھیلنے کی جگہ بنائے جائے گی جو 80 کلومیٹر طویل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:'کراچی سرکلر ریلوے سمیت 3 منصوبے سی پیک میں شامل'
پاکستان ریلوے کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں جہاں پر جگہ دستیاب ہو وہاں پر اس طرح کے منصوبے شروع کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی جانب سے درختوں کی تنصیب کا سلسلہ بدستور جاری ہے اسی طرح مون سون کے ہرموسم میں ریلوے اسٹیشن اور دیگر مقامات پر سیکڑوں درخت اگائے جاتے ہیں۔










لائیو ٹی وی
تبصرے (2) بند ہیں