نوکیا 3310 کی قیمت سامنے آگئی
نوکیا 3310 کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے تاہم اس کی قیمت توقع سے کچھ زیادہ ہے۔
چار رنگوں سرخ، پیلے، گہرا نیلا اور گرے میں دستیاب فون کی خاص بات اس کی بائیس گھنٹے تک لگاتار ٹاک ٹائم والی بیٹری ہے جو ایک بار چارج ہونے پر 31 دن کا اسٹینڈ بائی ٹائم دیتی ہے۔
مزید پڑھیں : نوکیا 3310 کی واپسی
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں یہ فون گزشتہ ماہ فروخت کے لیے پیش کردیا گیا تھا تاہم پاکستان میں کافی تاخیر کے ساتھ آرہا ہے۔
ویسے تو یہ نیا ماڈل پرانے ورڑن سے کچھ زیادہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس نہیں مگر اب کی بار یہ کلر اسکرین، کیمرہ، مائیکرو یو ایس بی چارجنگ پورٹ، ہیڈفون جیک، 16 ایم بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، بلیوٹوتھ اور 2.5 جی انٹرجیٹ جیسے اضافے ضرور کیے گئے ہیں۔
اس کی بیٹری پہلے سے بھی زیادہ طاقتور ہے اور ایک چارج پر لگاتار 22 گھنٹے تک فون کال کی جاسکتی ہے اور ایک مہینے کا اسٹینڈبائی ٹائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پرانے اور نئے نوکیا 3310 میں کیا فرق ہے؟
ایچ ایم ڈی گلوبل پاکستان کے کنٹری ہیڈ کامران خان کے مطابق کمپنی نے پاکستان میں اس فون کو ریلیز کرنے کا فیصلہ صارفین کے کے جوش و خروش کو دیکھ کر کیا، جو فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس میں اسے متعارف کرائے جانے کے بعد سامنے آیا۔
پاکستان میں اس کی قیمت 6490 روپے رکھی گئی جبکہ یورپی ممالک میں یہ 49 یورو (5800 پاکستانی روپے کے لگ بھگ) میں فروخت ہورہا ہے۔
کیا آپ بھی اس فون کو خریدنے کے خواہشمند ہیں؟ نیچے کمنٹ میں بتانا مت بھولیں۔
تبصرے (6) بند ہیں