مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم کی یاد میں

اپ ڈیٹ 22 جون 2017

پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی سالگرہ ہر سال 21 جون کو منائی جاتی ہے۔

بے نظیر بھٹو پاکستان کی 11ویں وزیر اعظم منتخب ہوئیں تھیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر سے ہزاروں جیالے گڑھی خدا بخش پہنچتے ہیں۔

محترمہ بے نظیر بھٹو نے 21 جون1953ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائد ذوالفقار علی بھٹو کے ہاں جنم لیا۔ 1976ء میں انہیں اپنے والد کی سیاسی مشیر مقرر کیا گیا۔ اپنے والد کی پھانسی کے بعد وہ عملی سیاست میں آئیں اور انہوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی ،قانون کی حکمرانی ، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کا آغاز کیا۔ 1977ء انہیں گھر میں نظر بند کردیا گیا ۔ 1986ء میں جلا وطنی کے بعد وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس دوران محترمہ بے نظیر بھٹو کو اپنی والدہ کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شریک چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا اور بعد ازاں وہ پارٹی کی قائد مقرر ہوئیں۔

1988ء میں محترمہ نے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا اور عوام کی حمایت سے ان کی پارٹی نے انتخابات میں اکثریت حاصل کی جس کے بعد محترمہ ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں۔

محترمہ کے اسی دور میں پاکستان میں چوتھی سارک سربراہ بھی منعقد ہوئی۔1990ء میں سابق صدر غلام اسحاق خان نے ان کی حکومت برطرف کردی لیکن 1993ء کے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوگئیں لیکن 1996ء میں سابق صدر فاروق لغاری نے ایک مرتبہ پھر ان کی حکومت کا خاتمہ کردیا۔1997ء کے الیکشن کے بعد انہیں اپنے بچوں کے ہمراہ جلا وطنی اختیار کرنا پڑی جبکہ ان کے شوہر آصف علی زرداری کو جیل میں ڈال دیا گیا۔18 اکتوبر 2007ء کو وہ وطن واپس آئیں۔

27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں جلسے کے بعد واپسی پر سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئیں تھیں۔

بےنظیر اپنے بھائی شاہ نواز بھٹو، مرتضیٰ بھٹو اور صنم بھٹو کے ساتھ موجود ہیں — فوٹو/ فائل
بےنظیر اپنے بھائی شاہ نواز بھٹو، مرتضیٰ بھٹو اور صنم بھٹو کے ساتھ موجود ہیں — فوٹو/ فائل
بےنظیر بھٹو اور ان کی بہن صنم بھٹو اپنی والدہ بیگم نصرت بھٹو کے ساتھ ہیں — فوٹو/ فائل
بےنظیر بھٹو اور ان کی بہن صنم بھٹو اپنی والدہ بیگم نصرت بھٹو کے ساتھ ہیں — فوٹو/ فائل
محترمہ بےنظیر بھٹو کی اپنے بھائی شاہ نواز بھٹو کی وفات پر لی گئی تصویر — فوٹو/ فائل
محترمہ بےنظیر بھٹو کی اپنے بھائی شاہ نواز بھٹو کی وفات پر لی گئی تصویر — فوٹو/ فائل
بے نظیر بھٹو کی شادی کے موقع پر لی گئی یادگار تصویر — فوٹو/ فائل
بے نظیر بھٹو کی شادی کے موقع پر لی گئی یادگار تصویر — فوٹو/ فائل
بے نظیر دوسری مرتبہ پاکستان کی وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا رہی ہیں — فوٹو/ رائٹرز
بے نظیر دوسری مرتبہ پاکستان کی وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا رہی ہیں — فوٹو/ رائٹرز
بےنظیر بھٹو کو امریکن اکیڈمی آف اچیومنٹ کی جانب سے گولڈن پلیٹ ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے — فوٹو/ ٹوئٹر
بےنظیر بھٹو کو امریکن اکیڈمی آف اچیومنٹ کی جانب سے گولڈن پلیٹ ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے — فوٹو/ ٹوئٹر
بے نظیر بھٹو کی اپنے بچوں بلاول، آصفہ اور بختاور کے ساتھ یادگار تصویر — فوٹو/ فائل
بے نظیر بھٹو کی اپنے بچوں بلاول، آصفہ اور بختاور کے ساتھ یادگار تصویر — فوٹو/ فائل
بےنظیر اپنی بیٹیوں بختاور اور آصفہ کے ساتھ موجود ہیں — فوٹو/ اے ایف پی
بےنظیر اپنی بیٹیوں بختاور اور آصفہ کے ساتھ موجود ہیں — فوٹو/ اے ایف پی
بےنظیر بھٹو اپنی وفات سے قبل زندگی کے آخری جلسے سے خطاب کررہی ہیں — فوٹو/ فائل
بےنظیر بھٹو اپنی وفات سے قبل زندگی کے آخری جلسے سے خطاب کررہی ہیں — فوٹو/ فائل
بےنظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 کو جلسہ گاہ سے واپس جاتے وقت قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئیں — فوٹو/ اے ایف پی
بےنظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 کو جلسہ گاہ سے واپس جاتے وقت قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئیں — فوٹو/ اے ایف پی