کترینہ کیف نے فیس بک سے اپنی تصویر کیوں ہٹائی؟

اپ ڈیٹ 06 جولائ 2017
—فوٹو: کترینہ کیف فیس بک
—فوٹو: کترینہ کیف فیس بک

بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر فیس بک پر شیئرکی، جسے انہوں نے چند ہی گھنٹوں بعد ہٹالیا۔

تصویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ پہلے سے لی گئی تھی، مگر چند ہی گھنٹوں میں تصویر وائرل ہونے کے بعد اسے اداکارہ نے اپنے فیس بک پیج سے ہٹالیا۔

شیئر کی گئی تصویر میں کترینہ کیف اور 82 سالہ دلائی لامہ کو ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملائے کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں کترینہ کیف پرسکون دکھائی دے رہی ہیں، جب کہ دلائی لامہ اپنے مذہبی اور روایتی لباس میں ملبوس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ آئیڈیل دلہن: سروے

دلائی لامہ چین کے زیر انتظام تبت کے روحانی پیشوا ہیں، وہ 13 ویں دلائی لامہ ہیں، ان کی 82 وین سالگرہ 6 جولائی کو منائی گئی۔

ادکارہ نے چند ہی گھنٹے بعد تصویر ہٹالی—اسکرین شاٹ
ادکارہ نے چند ہی گھنٹے بعد تصویر ہٹالی—اسکرین شاٹ

دلائی لامہ 6 جولائی 1935 کو تبت کے علاقے ٹیکسٹر ہیملٹ میں پیدا ہوئے، انہیں تبت کا زندہ خدا بھی کہا جاتا ہے۔

دلائی لامہ کی 82 وین سالگرہ پر کترینا کیف نے ان کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں جنم دن کی مبارک پیش کی۔

کترینہ کیف نے دلائی لامہ سے ہی منسوب الفاظ کا سہارا لیتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’لوگ پیسے بنانے کے لیے اپنی صحت قربان کرتے ہیں، لیکن انہوں نے صحت بنانے کے لیے اپنے پیسے ضائع کیے، یہ مستقبل کے بارے میں پریشان نہیں ہوتے، اور حال کو انجوائے نہیں کرتے، جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ حال یا مستقبل میں نہیں رہتے، وہ اس طرح زندہ رہتے ہیں، جیسے وہ کبھی مرنے والے نہیں، اور پھر وہ مرجاتے ہے، کبھی زندہ نہیں رہتے‘۔

مزید پڑھیں: کترینہ ایک مضبوط خاتون ہیں

کترینا کیف نے مزید لکھا کہ ’وہ الفاط جو ہمشیہ سچائی کے ساتھ سنے جاتے ہیں، ان کے لیے فقط پیار، احترام اور بہت ساری پاکیزگی، جنم مبارک ہو!

کترینا کیف کی اس تصویر کو چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے لائیک کیا، جب کہ سیکڑوں افراد نے اس پر کمنٹ کیے۔

حمزہ تیلمکانی نے کمنٹس کیے کہ یہ وہ الفاظ ہیں، جو ہریتھک روشن نے انہیں فلم بینگ بینگ میں کہے تھے، سو تم ہریتھک سے پیار کرتی ہے، سو ان سے شادی کرلو‘۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

نتیش مینا نے لکھا کہ ’ یہ زندگی ایک سچ نہیں ہے، اور ہم نہیں جانتے کہ ہم اسے کیسے تلاش کریں گے، لیکن آپ کے الفاظ اسے تلاش کرنے کا صحیح راستہ ہوسکتے ہیں۔

کترینہ کیف کی جانب سے کیپشن میں مرنے اور زندہ رہنے کی ذو معنی جملے استعمال کیے جانے کی وجہ سے کئی صارف ایک دوسرے سے الجھ بھی پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان اور کترینہ کیف آج کل کیا کر رہے ہیں؟

کترینہ کیف کے کئی مداحوں کا کمنٹ میں کہنا کہنا تھا کہ موت ایک حقیقت ہے، جو ہرکسی کے اوپر آنی ہے، کسی کو کوئی بھی نہیں بچاسکتا، جب کہ کچھ مداحوں نے کہا کہ کوئی کوئی شخص مرنے کے باوجود نہیں مرتا!

کترینہ کیف کی جانب سے دلائی لامہ کو سالگرہ کی مبارک باد ایک ایسے موقع پر دی گئی، جب چین اور بھارت کے درمیان کیشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ماضی میں دونوں ممالک میں دلائی لامہ کی وجہ سے بھی کشیدگی رہی ہے، ماضی میں بھارت نے دلائی لامہ کو پناہ بھی دی تھی، جب کہ وہ متعدد بار بھارت کا دورہ بھی کرچکے ہیں، جس پر چین کو ہمیشہ خدشات رہتے ہیں۔

دلائی لامہ بھارت اور چین میں تنازع کا سبب رہے ہیں—فوٹو: کترینہ کیف فیس بک
دلائی لامہ بھارت اور چین میں تنازع کا سبب رہے ہیں—فوٹو: کترینہ کیف فیس بک

تبصرے (0) بند ہیں