سلمان خان اور کترینہ کیف - اے ایف پی فوٹو
سلمان خان اور کترینہ کیف - اے ایف پی فوٹو

سلمان خان کی آئیڈیل دلہن کون ہونی چاہیے۔ یہ سوال ایک سروے کیا گیا اور ہندوستانی عوام نے فیصلہ کترینہ کیف کے حق میں دیا۔

رشتے کرانے والی ایک ویب سائیٹ شادی ڈاٹ کام نے سروے کرایا۔ اس سروے میں پوچھا گیا کہ کون ہونی چاہیئے آئیڈیل دلہن دبنگ خان کی۔

اکیس ہزار لوگوں نے اس سروے میں حصہ لیا اور ستر فیصد نے ووٹ دیا وڈ بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف کو۔

سروے میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ باسٹھ فیصد ہندوستانی مرد سلمان خان کو غیرشادی شدہ ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔

جبکہ ساٹھ فیصد خواتین کا کہنا ہے کہ اب سلمان خان کو شادی کر ہی لینی چاہیئے۔

رائے دینے والوں میں کئی سوناکشی اور بہت سے افراد آسن کو سلمان خان کی آف اسکرین پارٹنر کے طور پر بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شادی ڈاٹ کام کے آپریٹنگ افسر کا کہنا تھا کہ بہت سے نوجوان اپنے آپ کو زندگی میں کہیں نہ کہیں مشہور لوگوں سے جوڑتے ہیں۔ اس سروے کا مطلب اس بات کا پتہ لگانا تھا کہ ان مشہور لوگوں کا لائف اسٹائل کس طرح ساتھی چننے میں عام لوگوں کے خیالات اور انتخاب پر اثر انداز ہوتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں