مزیدار نہاری بنانا بہت آسان
فظ نہاری، عربی لفظ نہار سے نکلا ہے جس کے معنی ہوتے ہیں صبح-
لہٰذا نہاری نام سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ اسے صبح کے ناشتے میں استعمال کیا جاتا تھا۔
کہتے ہیں کہ نہاری بنانے کی ابتداء، یا تو جامع مسجد دہلی کی پچھلی گلیوں سے ہوئی، جہاں سے زیادہ تر دہلی والوں کا تعلق ہے یا پھر بہت سے لکھنؤ کے دلدادہ سمجھتے ہیں کہ اس کا آغاز اٹھارویں صدی کے آخر میں مغل سلطنت کے زوال کے بعد، نواب اودھ کے باورچی خانوں سے ہوا۔
نہاری تیار کرنے کا طریقہ آج بھی کم و بیش وہی ہے جو کہ ابتدائی دنوں میں تھا۔
اس زمانے میں، دیگ کا ڈھکن ڈھانکنے کے بعد اس کے کناروں پر آٹے کی لئی لگا دی جاتی تھی تا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت برقرار رکھا جا سکے اور بھاپ سے آھستہ آھستہ پکائی بھی ہوتی رہے۔
گوشت کو ہلکا سا تلنے کے بعد، اس میں خوشبودار مصالحے ڈال کر آھستہ آھستہ گلنے اور ان مصالحوں کی خوشبو اپنے اندر سمو لینے کے لئے چھوڑ دیا جاتا۔
انتہائی نرمی سے گوشت میں ان مصالحوں کا ذائقہ رچ بس جاتا، جیسے کوئی کسی کو لبھانے کی کے لئے جادو کر رہا ہو۔
یہاں آپ اس کا آسان طریقہ جان سکتے ہیں۔
اجزاء
آدھا کلو گوشت (بونگ)
ایک کپ آئل
آدھا کلو پیاز
2 کھانے کے چمچ سونف
خشک ادرک 2
دو کھانے کے چمچ لہسن ادرک کا پیسٹ
آدھا کپ پانی
دو کھانے کے چمچ سرخ مرچ پاﺅڈر
دو جگ پانی
سرخ آٹا چار کھانے کے چمچ
آدھا چمچ گرم مصالحہ
طریقہ کار
تیل، پیاز اور گوشت کو پین میں ڈال دیں، جب پیاز نرم ہوجائے تو اس میں سونف اور خشک ادرک کا اضافہ کردیں۔
کچھ دیر بعد لہسن ادرک کے پیسٹ میں کچھ پانی ملائیں اور اسے پین میں شامل کردیں۔ اسے کچھ منٹ تک پکائیں اور پھر سرخ مرچ پاﺅڈر کا اضافہ کریں۔
اب دو جگ پانی شامل کردیں اور جیسے ہی گوشت گل جائے تو سرخ آٹے میں پانی ڈال کر اس گاڑھے مواد کو پین میں ڈال دیں۔
سالن کو اس وقت تک چمچ سے ہلائیں جب تک وہ گاڑھا نہ ہوجائے۔
کھانے کے لیے پیش کرنے سے پہلے اس پر گرم مصالحہ چھڑک دیں۔