اس موسم میں ہر جگہ مکھیوں کی بھرمار ہوتی ہے اور کوئی اپنے گھر میں ان کیڑوں کو اڑتے دیکھنا پسند نہیں کرتا۔

مکھیاں اپنے ساتھ امراض کو لے کر پھرتی ہیں جو انسانوں کو شکار بناسکتا ہے اور ایک بار گھر میں آجائیں تو انہیں نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

ویسے تو دکانوں پر مکھیوں کے خاتمے کے اسپرے دستیاب ہیں مگر آپ کے گھر میں بھی کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہیں اور زیادہ خرچہ بھی نہیں ہوتا۔

سکے

ویسے تو کسی کو صحیح سے معلوم نہیں کہ یہ طریقہ کیوں کارآمد ہے مگر آزمایا ضرور جاسکتا ہے۔ ایک شفاف پلاسٹک کی تھیلی کو پانی سے بھریں اور اس میں دس سے پندرہ سکے ڈال دیں، پھر اسے وہاں لٹکا دیں جہاں مکھیاں بہت زیادہ ہوں، دیکھتے ہی دیکھتے یہ کیڑے وہاں سے غائب ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں : مچھروں کو دور بھگانے والے 7 گھریلو نسخے

لونگ اور لیموں

لونگوں کو لیموں میں پھنسا کر رکھ دیں، لونگ اور لیموں کی مہک مکھیوں کو پسند نہیں اور جب یہ دونوں ملتی ہیں تو انہیں وہاں سے بھاگنا ہی پڑتا ہے۔

لہسن

مکھیاں، مچھر اور کئی طرح کے کیڑے لہسن میں موجود سلفر کمپاﺅنڈ کے سامنے کھڑے نہیں رہ پاتے، یعنی اگر روزانہ دو سے چار لہسن کی پوتھیاں کھائی جائیں تو یہ کیڑے آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گے۔

لہسن کے 10 حیران کن فوائد بھی جانیں

سیب کا سرکہ

مکھیاں بھگانے والا گھریلو اسپرے بنانا چاہتے ہیں تو سیب کا سرکہ بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے۔ چار کپ سرکے میں بیس قطرے تلسی کے تیل جبکہ بیس قطرے پودینے کے تیل کے ملائیں، ان میں دو چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ برتن دھونے والے لیکوئیڈ سوپ کا اضافہ کریں۔ اس سیال کو اپنے گھر کے ارگرد چھڑک دیں۔

لیونڈر

لیونڈر کی مہک سے مکھیوں کو نفرت ہے جو کہ انسانوں کو اچھی لگتی ہے۔ اگر اپنے گھر کے داخلی دروازے کے قریب لیونڈر کا پودا لگا دیا جائے تو مکھیوں کی گھر میں آمد کا امکان بہت کم ہوجاتا ہے، یا اس کے پھول گھر کے اندر رکھنا بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لیمن گراس

لیونڈر کی طرح مکھیاں اور مچھر لیمن گراس کی مہک بھی پسند نہیں کرتے، آپ لیمن گراس کا تیل ان کیڑوں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں