• KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

دوسرا ٹیسٹ: فالو آن کے بعد سری لنکا کی عمدہ بیٹنگ

شائع August 5, 2017
روی چندرہ ایشون کو پانچ وکٹیں لینے پر ساتھی کھلاڑی مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
روی چندرہ ایشون کو پانچ وکٹیں لینے پر ساتھی کھلاڑی مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

کولمبو: روی چندرہ ایشون کی تباہ کن باؤلنگ کے سبب بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فالو آن کا شکار سری لنکن ٹیم نے دوسری اننگز میں بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو وکٹ پر 209 رنز بنا لیے ہیں۔

ہفتے کو کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکن ٹیم کی پہلی اننگز میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

نیروشن ڈکویلا کے سوا آئی لینڈرز کا کوئی بھی کھلاڑی بھارتی باؤلرز کے سامنے سنبھل کر نہ کھیل سکا، انہوں نے 51 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اینجلو میتھیوز 26، دھننجایا ڈی سلوا صفر، پریرا 25، ہیراتھ 2 اور فرننڈو صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ایشون نے عدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ جبکہ محمد شامی اور رویندرا جدیجا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

فالو آن کا شکار ہونے کے بعد سری لنکن ٹیم کا دوسرا اننگز میں آغاز بھی انتہائی مایوس کن تھا اور صرف سات کے مجموعے پر پہلی وکٹ گر گئی۔

تاہم پہلے نقصان کے بعد کے بعد کشال مینڈس اور دمتھ کرونارتنے بھارتی باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے اور دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کیلئے 191 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو تباہی سے بچایا۔

مینڈس دن کے اختتام سے کچھ دیر قبل 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔

جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنا لیے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 230 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی ابھی 8 وکٹیں باقی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025