• KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Cloudy 32°C
  • ISB: Partly Cloudy 26°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Cloudy 32°C
  • ISB: Partly Cloudy 26°C

اپنے پرانے کمپیوٹر کی رفتار بڑھانا چاہتے ہیں؟

شائع August 10, 2017 اپ ڈیٹ August 10, 2017 09:44am
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ کا پرانا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سست ہوجائے تو نئی ڈیوائس لینے کے بجائے اس کو ہی تیز کیا جاسکتا ہے۔

جی ہاں نئے مہنگے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو خریدنے کے بجائے آپ اپنی پرانی ڈیوائسز کو ہی تیز چلا سکتے ہیں۔

استعمال نہ ہونے والے پروگرامز کو اَن انسٹال کرنا

کمپیوٹرز میں متعدد پروگرام انسٹال ہوتے ہیں جن میں سے بیشتر کبھی استعمال بھی نہیں ہوتے بلکہ آپ کو ان کی موجودگی کا ہی علم نہیں ہوتا۔ کچھ پروگرام اُس وقت چلنا شروع ہوجاتے ہیں جب آپ کمپیوٹر آن کرتے ہیں حالانکہ آپ انہیں استعمال بھی نہیں کرتے۔ اس طرح کے بے مقصد پروگرامز کو ختم کرنے کے لیے کنٹرول پینلز میں پروگرامز اینڈ فیچرز کے پیج کو اوپن کریں اور انسٹال سافٹ ویئرز کی فہرست کا جائزہ لیں۔ ان میں جو غیرضروری ہو انہیں اَن انسٹال کردیں، اگر آپ کو اندازہ نہ ہو کہ کن پروگرامز کو رکھنا ضروری ہے تو تھرڈ پارٹی آپشنز جیسے PC Decrapifier کو آزما کر دیکھیں۔

ٹیمپراری فائلز کو ڈیلیٹ کرنا

ہارڈ ویئر اسٹوریج

اگر آپ ٹمپراری فائلز کو ڈیلیٹ کرنا معمول بھی بنالیتے ہیں تو بھی ہارڈ ڈرائیو کا بھر جانا کمپیوٹر کی رفتار پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ اگر آپ اکثر ویڈیوز ڈاﺅن لوڈ کرتے ہیں یا ٹی وی پروگرامز ریکارڈ کرتے ہیں تو آپ کو زیادہ گنجائش والی ہارڈ ڈرائیو کی ضرورت ہوتی ہے۔

غیر ضروری اسٹارٹ اپس کی روک تھام

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ چلانے کے بعد اسٹارٹ اپس پروگرام کمپیوٹر میموری کو استعمال کرتے ہیں جن کی روک تھام ضروری ہوتی ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے اسٹارٹ پر کلک کرکے رن پر جائیں اور وہاں ' msconfig ' ٹائپ کریں اور پھر انٹر کریں۔ وہاں آپ اسٹارٹ اپ ٹیب کو دیکھ سکتے ہیں جن پر ٹک لگا ہوگا۔ اس بات کے قوی امکانات ہوسکتے ہیں کہ ان میں متعدد پروگرامز ایسے ہوں جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کمپیوٹر اسٹارٹ اپ کا حصہ ہیں، آپ جن کو غیرضروری سمجھیں ان کے آگے سے ٹک ہٹا دیں۔

مزید ریم

ریم وہ چیز ہے جو مختلف پروگرامز کو چلانے کا کام کرتی ہے، اگر آپ زیادہ پروگرامز استعمال کرتے ہیں تو ریم کی ضرورت بھی زیادہ ہوتی ہے اور اگر وہ کم ہو تو کمپیوٹر بھی سست ہوجاتا ہے۔ اس کا واضح اشارہ اُس وقت سامنے آتا ہے جب آپ کوئی بڑی فائل پراسیس کرنے کی کوشش کریں اور ہر بار کمپیوٹر سست ہوجائے یا مختلف ایکشنز بیک وقت کرنے پر جام ہوجائے۔

ڈسک defragment چلانا

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس سے آپ جان سکتے ہین کہ ہارڈ ڈرائیو میں اسٹور انفارمیشن کس حد تک موثر ہے۔ مائی کمپیوٹر میں جاکر ہارڈ ڈرائیوپر رائٹ کلک کریں اور پراپرٹیز کو سلیکٹ کریں، وہاں ٹولز کے ٹیب میں جاکر defragment کا آپشن مل جائے گا۔

ڈسک کلین اپ چلانا

ونڈوز میں ایک ڈسک کلین اپ کا آپشن موجود ہوتا ہے جو غیر ضروری بڑی فائلوں جیسے عارضی انٹرنیٹ فائلز، پروگرام انسٹالر اور دیگر کو صاف کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس کے لیے اسٹارٹ میں جائیں وہاں آل پروگرامز، ایسیسریز، سسٹم ٹولز اور ڈسک کلین اپ پر چلے جائیں۔

مٹی کا جمع ہوجانا

سننے میں تو عجیب لگے مگر مٹی آپ کے کمپیوٹر کی دشمن ہوتی ہے، یہ ایئرفلو (ہوا کے گزر) پر اثر انداز ہوسکتی ہے جو کہ کمپیوٹر کے درجہ حرارت کو کم رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے اور زیادہ گرم ہونے پر کمپیوٹر کی کارکردگی سست روی کا شکار ہوجاتی ہے۔ تو کمپیوٹر کی صفائی کو یقینی بنانا بھی بہت ضروری ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Murad Aug 10, 2017 03:04pm
Dust can only cause overheating and has a potential of subsequent premature component failure, however, the computer doesn't slow down due to dust. To further speed things up overclocking can benefit too. More expensive upgrade options (than adding RAM) can include adding SSD, a faster hard drive, faster graphic card and upgrading CPU/motherboard platform.
M_Taha Koondhar Aug 10, 2017 06:55pm
WOW. Its Informative.. Only Two things I didn't know.

کارٹون

کارٹون : 1 اپریل 2026
کارٹون : 31 مارچ 2026