شدت پسندی کا شکار عراق فیفا پابندی کی زد میں

شائع July 4, 2013

فائل فوٹو

بغداد: عراق میں جاری پرتشدد واقعات، دھماکوں اور ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے فٹبال کے فرینڈلی میچز کی میزبانی پر پابندی لگا دی ہے۔

فیفا نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عراقی فٹبال ایسوسی ایشن(آئی ایف اے) کو پابندی کے حوالے سے مطلع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ فیفا نے اس سے قبل بھی عراق پر انٹرنیشنل دوستانہ میچز کی میزبانی پر پابندی عائد کر دی تھی جسے حال ہی میں مارچ میں اٹھایا گیا تھا۔

فٹبال کی عالمی تنظیم اس پابندی کی وجہ عراق میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات اور ہلاکتوں کو قرار دیا ہے جہاں اپریل سے اب تک تقریباً ڈھائی ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ اس بدترین خونریزی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جولائی ابتدائی تین دنوں میں کم از کم 123 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عراقی ایسوسی ایشن کے آفیشل نعیم صدام نے بتایا کہ ہمیں آج ایک نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے جس کے مطابق پرتشدد واقعات کی نئی لہر کے باعث ہم پر عالمی دوستانی میچز کی میزبانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور آئندہ نوٹس تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔

انہوں نے اس عمل کو انتہائی قابل افسوس قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025