شوگر لیول چیک کرنا جلد ہوگا اسمارٹ فون ایپ سے ممکن

شائع August 25, 2017 اپ ڈیٹ August 25, 2017 12:07am
یہ دعویٰ اسے تیار کرنے والے ڈویلپرز نے کیا ہے— فوٹو بشکریہ ایپک ہیلتھ
یہ دعویٰ اسے تیار کرنے والے ڈویلپرز نے کیا ہے— فوٹو بشکریہ ایپک ہیلتھ

دنیا کی پہلی ایسی اسمارٹ فون ایپ جلد سامنے آنے والی ہے جو بلڈ گلوکوز کی سطح خون کی بوند کے بغیر بتا سکے گی۔

یہ دعویٰ اسے تیار کرنے والے ڈویلپرز نے کیا ہے۔

ایپک نامی اس ایپ کے ذریعے لوگ قبل از وقت جان سکیں گے کہ ان میں ذیابیطس کے مرض کا خطرہ تو نہیں اور اس سے بچنے کے لیے طرز زندگی میں کیا تبدیلیاں لانا ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں : بلڈ شوگر بڑھانے والی 7 عام مگر گمنام وجوہات

اسی طرح لوگ یہ بھی جان سکیں گے کہ مختلف غذائیں ان کے جسم پر کس طرح اثرانداز ہوتی ہیں، جیسے ایک سافٹ ڈرنک شوگر لیول یا دل کی دھڑکن کی رفتار پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے۔

ڈویلپر کے مطابق لوگوں کو اپنی صحت کے بارے میں یہ سب جاننے کے لیے بس اسمارٹ فون کے کیمرہ لینس کے اوپر ایک انگلی رکھنا ہوگی۔

اس کے بعد وہ تصاویر کے ذریعے صارف کے دوران خون کی درست معلومات کا اظہار کرسکے گی۔

اسی طرح ان تصاویر کو تجزیئے کے لیے ماہرین کو بھیجا جاسکے گا جو کہ مختلف مشورے دے سکیں گے۔

لندن سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی اس ایپ کو تیار کررہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے مفت دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ذیابیطس کے نتیجے میں لاحق ہونے والی بیماریاں

ذیابیطس ایسا مرض ہے جس کے دوران لبلبہ اپنے افعال سرانجام دینے میں ناکام رہتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ انسولین کی سطح میں کمی آتی ہے جو کہ بلڈ شوگر کو ریگولیٹ کرنے والا ہارمون ہے۔

پاکستان میں بھی اس کے چار کروڑ کے قریب مریض موجود ہیں جن میں سے اکثر کو اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔

کمپنی کے مطابق اس ایپ میں سادہ پروٹوکول کو استعمال کیا گیا ہے تاکہ صارفین کسی سوئی سے خون نکالنے کی بجائے یا بغیر کسی تکلیف کے شوگر لیول کو چیک کرسکیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026