موٹرولا نے اپنا نیا اسمارٹ فون موٹو ایکس فور متعارف کرادیا ہے۔

برلن میں جاری آئی ایف اے 2017 کے دوران موٹرولا نے اپنا نیا ڈوئل رئیر کیمرہ فون پیش کیا جس میں کچھ اسمارٹ فیچرز بھی دیئے گئے ہیں۔

اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 630 پراسیسر ہے جبکہ ڈسپلے 5.2 انچ کا ایف ایچ ڈی ہے۔

مزید پڑھیں : موٹرولا کے جی فائیو اور جی فائیو پلس بجٹ فونز پیش

کمپنی کے مطابق آئی پی سکس ایٹ ریٹنگ کے ساتھ یہ فون واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس کا حامل ہے جبکہ المونیم فریم کے ساتھ کورنگ گوریلا گلاس فرنٹ اور بیک پر دیا گیا ہے۔

فون میں تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے دو ٹی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

3000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے بارے میں کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف پندرہ منٹ میں یہ اتنی چارج ہوجائے گی کہ چھ گھنٹے لگاتار استعمال کی جاسکے گی۔

تاہم اس فون کی خاص چیز اس کے ڈوئل رئیر کیمرے ہی ہیں جن میں سے ایک بارہ میگا پکسل جبکہ دوسرا آٹھ میگا پکسل کا ہے، فرنٹ پر سولہ میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ کوئی عام ڈوئل کیمرہ نہیں بلکہ اسے اسمارٹ قرار دیا گیا جو کہ چیزوں کی شناخت کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موٹرولا بھی ڈوئل کیمرہ فون سامنے لانے کے لیے تیار

مثال کے طور پر یہ کسی بزنس کارڈ کی شناخت کرکے کسی صارف کے کانٹیکٹ میں معلومات کا اضافہ کرسکتا ہے جبکہ کیمرہ ایپ اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام جیسے فیس فلٹرز بھی دیئے گئے ہیں۔

یہ کیمرہ آئی فون سیون پلس جیسے ‘Bokeh ایفیکٹ والی تصویر لی جاسکتی ہے جس میں پس منظر دھندلا جبکہ چیز پر شارپ فوکس ہوتا ہے۔

اسی طرح ایک فیچر کے ذریعے صارف تصویر کے پس منظر کو بدل سکتے ہیں یا بلیک اینڈ وائٹ کرسکتے ہیں، جبکہ ڈوئل آٹو فوکس پکسل ٹیکنالوجی کے باعث یہ کم روشنی مین تیزی سے فوکس کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اسی طرح کوئیک اسکرین شاٹ کا آپشن بھی موجود ہے، جبکہ اس کی قیمت 399 یورو (لگ بھگ 50 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے جو ستمبر میں مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں