ریان گگز، مانچسٹر یونائیٹڈ کے نئے کوچ

شائع July 4, 2013

ریان گگز .-- اے پی فوٹو
ریان گگز .-- اے پی فوٹو

لندن: مانچسٹر یونائیٹڈ نے یہاں آج جمعرات کو، ایک عرصے سے کلب کی نمائندگی کر نے والے مڈفیلڈر، ریان گگز کو اگلے سیزن سے کلب کے پلیئر کم کوچ کی حیثیت سے مقرر کر نے کا اعلان کیا ہے-

گگز نے پچھلے سال مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ اپنے معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کی تھی، آج کل کوچنگ کورس لینے میں مصروف ہیں اور اگلے سال تک انھیں یوئیفا کا پروفیشنل لائسنس مل جائے گا-

گگز نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہز کرتے ہوئے کہا کہ "میرے لئے پلیئر کم کوچ کی حیثیت سے تقرری ایک اعزاز ہے- مجھے امید ہے کہ میں ایک کھلاڑی اور اتنا عرصہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی فیملی گزارنے کے اپنے تجربے کو کام میں لا سکوں گا-"

"میرے کوچنگ کورسز لینے کی بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور میں اس موقع کو اپنے مستقبل کے کیریئر کے لئے پہلا قدم سمجھتا ہوں- میں آگے ڈیوڈ اور ٹیم کے کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہوں"- گگز نے مزید کہا-

ڈیوڈ مویس نے، جنہیں حال ہی میں ایلکس فرگوسن کی جگہ مینیجر تعینات کیا گیا ہے، گگز کی تقرری پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے نہایت خوشی ہے کہ گگز نے یہ آفر قبول کی، انکی بحیثیت کھلاڑی، کامیابیاں اور اتنے سالوں تک اپنے کھیل میں ضرورت کے مطابق بدلاؤ لانے کی صلاحیت، ایک ناقابل موازنہ صلاحیت اس جدید کھیل پر ایک بے مثال نقطہ نظر دیتا ہے- ان کا پورا کیریئر کسی بھی شوقین نوجوان کھلاڑی کے لئے ایک مثال ہے اور میں اور کھلاڑی، دونوں انکے اس نئے کردار سے فائدہ اٹھائیں گے-

توقع کی جا رہی ہے کہ یونائیٹڈ بہت جلد مویس کی زیرنگرانی، ایورٹن کلب سے کھیلنے والے کھلاڑی، فل نیول کو بھی سپورٹ اسٹاف میں شامل کر لے گا-

کلب نے پہلے ہی س بات کی تصدیق کی ہے کہ کوچ اسٹیو گول، کرس ووڈس اور جمی لمسڈن، گوڈیسن پارک سے مویس کی تقلید میں مانچسٹر آ گئے ہیں-

مویس، یونائیٹڈ کے مینیجر کی حثیت سے پہلی بار، کپتان نمانجا کے ہمراہ، جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے-

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025