ماؤس ایجاد کرنے والے کا انتقال
لاس اینجلس: کمپیوٹر ڈیوائس ماؤس کو ایجاد کرنے والے ڈوگلس اینجل برٹ گزشتہ روز 88 برس کی عمر میں کلیفورنیا میں انتقال کر گئے۔
اینجل برٹ اوریگون میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اسٹین فورڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں شمولیت سے قبل 1950ء کی دہائی میں الیکٹرک انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی۔
وہاں پر انہوں نے اور ان کی ٹیم نے ایسے کئے نظریات پر کام کرنا شروع کیا جو کہ کمپیوٹر کے مین دہارے میں شامل ہو چکے تھے۔
مثلاً ای میل ویڈیو کانفرسنگ، ہائی پرٹیکسٹ لنکس اور اے آر پی اے نیٹ جو کہ انٹرنیٹ کا پری کرسر ہے لیکن وہ سب سے زیادہ مشہور اپنے ماؤس کی وجہ سے ہیں جو کہ اپنی ابتدائی شکل میں دھات کے دو پہیوؤں والا لکڑی کا ایک صندوق تھا اور اسے 1970ء میں کیٹنٹ کی شکل دی تھی۔
2000ء میں انہیں ٹیکنالوجی کی صنعت کا سب سے بڑا اعزاز نیشنل میڈلز آف ٹیکنالوجی سے نوازا گیا۔