• KHI: Sunny 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C
  • KHI: Sunny 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C

ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی بنگلہ دیش کو 0-7 سے شکست

شائع October 11, 2017
— فوٹو: بشکریہ پی ایچ ایف
— فوٹو: بشکریہ پی ایچ ایف

دسویں ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں 7 گول سے ہرادیا۔

دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان میچ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو مخالف ٹیم پر 0-1 کی برتری حاصل تھی۔

تاہم دوسرے ہاف میں پاکستان کے پینلٹی کارنر کے ماہر کھلاڑی ابوبکر محمود نے گولز کی شاندار ہیٹ ٹرک کی، جبکہ عماد شکیل بٹ اور ارسلان قادر نے 2، 2 گول اسکور کیے۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ جمعہ کے روز جاپان کے خلاف کھیلے گا۔

قبل ازیں بھارت نے جاپان کو 1-5 سے شکست دی۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025