ورلڈ کپ 2018 کی آفیشل فٹبال ’ٹیلسٹار18‘ کی رونمائی
فیفا نے 1970 ورلڈ کپ کیلئے تیار کی گئی فٹبال کو دوبارہ پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے اسے ’ٹیلسٹار18‘ کے نام سے آفیشل فٹبال قرار دے دیا ہے۔
1970 ورلڈ کپ سے مستقل عالمی کپ کیلئے فٹبال فراہم کرنے والی جرمنی کی اسپورٹس کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایڈیڈاس نے اس فٹبال کو تیار کیا ہے جسے ’ٹیلسٹار18‘ قرار دیا گیا۔
48 سال قبل ہونے والے ورلڈ کپ کو ٹیلسٹار نام دیا گیا جس کا مقصد ’اسٹار آف ٹیلی ویژن‘ یوینی ٹیلی ویژن کا ستارہ قرار دیا گیا تھا کیونکہ یہ ٹیلی ویژن ناظرین کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی تھی اور اب تک فیفا کی جانب سے تیار کی گئی تمام فٹبالوں میں ایک نمایاں مقام رکھ تی ہے۔
نئے ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی جانے والی اس گیند کو 1970 ورلڈ کپ کی فٹبال کے کلاسیکی ماڈل کا احیا قرار دیا جا رہا ہے اور فیفا کو امید ہے کہ یہ گزشتہ فٹبال ورلڈ کپ کی گیندوں کی نسبت زیادہ مقبولیت حاصل کرے گی۔
یاد رہے کہ 2006 ورلڈ کپ میں استعمال کی جانے والی گیند توقع سے کافی ہلکی تھی جس کی وجہ سے گیلے ہونے کی صورت میں اس کی کارکردگی بہت مختلف ہو جاتی تھی۔

اسی طرح 2010 ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی گیند ’جبولانی‘ کا اسپین کے گول کیپر آئیکر کیسیلاس نے بیچ بال سے موازنہ کیا تھا البتہ 2014 ورلڈ کپ کی فٹبال ’برازوکا‘ کافی مقبول رہی تھی۔
1970 میں استعمال کی گئی ٹیلسٹار میں 32 پنٹنگولر پینل تھے جس میں سے 12 کالے تھے جس سے یہ ٹی وی کی نشریات میں بہت واضح نظر آ رہی تھی۔
اس گیند کو ٹیلسٹار18 نام دینے کا مقصد تقریباً 50 سال قبل کھیلے گئے ورلڈ کپ اور اس میں شرکت کرنے والے عظیم کھلاڑیوں جیسے پیلے، جرڈ ملر، بوبی مور، پیڈرو روچا وغیر کی یاد تازہ کرنا ہے۔
فٹبال کی تقریب رونمائی کے موقع پر موجود ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے کہا کہ میں کافی خوش قسمت ہوں کہ اس گیند کے بارے میں وقت سے قبل جان پایا اور اسے استعمال کر سکا، یہ ہر لحاظ سے بہت بہترین ہے اور مجھے اور رنگ سمیت ہر لحاظ سے بہت پسند آئی۔












لائیو ٹی وی