ایران-عراق سرحد پر زلزلے کے بعد کے خوفناک مناظر

اپ ڈیٹ 13 نومبر 2017

بغداد: ایران اور عراق کے درمیان سرحدی علاقوں میں 7.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں جہاں سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا وہیں 200 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ عراق اور ایران کی سرحد کے قریب آیا، جس کی شدت سے خطے کے دیگر ممالک میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کے سرحد کے قریب عراق کا شہر حلبجہ تھا۔

عراق کے محکمہ ارضیات نے فوری طور پر سرکاری ٹی وی پر انتباہ کی خبر جاری کی کہ شہری عمارتوں سے دور رہیں جبکہ لفٹ کے استعمال سے بھی اجتناب کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایران، لبنان، کویت، ترکی سمیت پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

امدادی کارروائیوں میں ریسکیو  عملے کے ساتھ ساتھ عوام بھی سرگرم ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ایران کے صوبے کرمان شاہ میں متاثرین اپنے گھروں سے باہر نکل آئے — فوٹو: اے ایف پی

ایران کے صوبے کرمان شاہ میں  تباہ حال عمارت کے ملبے میں گاڑی دبی ہوئی ہے — فوٹو: اے ایف پی

ریسکیو اہلکار سراغ رساں کتے کو لیے ملبے میں پھنسے افراد کو تلاش کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ریسکیو اہلکار متاثرہ مقامات پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

زلزلے کے بعد ہزاروں افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس سے بچنے کے لیے عوام سڑکوں پر جمع ہیں — فوٹو: اے پی

زلزلے سے متاثرہ افراد تباہ شدہ عمارت کو دیکھ رہے ہیں — فوٹو: اے پی