• KHI: Partly Cloudy 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.6°C
  • ISB: Rain 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.6°C
  • ISB: Rain 13.2°C

چارسدہ سے دو ٹی ٹی پی کمانڈر گرفتار

شائع July 6, 2013

پولیس کے مطابق، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔ اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو۔

چارسدہ: کالعدم پاکستان تحریک طالبان کے دو اہم کمانڈروں کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے ڈان ۔ کام کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے حیسرا یوسف زئی میں سرچ آپرشن کیا اور دونوں کمانڈروں کو حراست میں لے لیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں مشتبہ عسکریت پسندوں کو نور محمد اور حبیب گل کے نام سے شناخت کیا گیا ہے اور دونوں ٹی ٹی پی مہمند کے اہم کمانڈر ہیں۔

چارسدہ سٹی کے ایس ایچ او شفیع اللہ نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے آپرشن کے دوران گرفتاریاں کی ہوں گی لیکن پولیس کو اس معاملے سے دور رکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025