سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے مملکت میں خواتین پر ڈرائیونگ پر عائد پابندی کو ہٹانے کے تاریخی فیصلے کے بعد اب کہا ہے کہ خواتین ٹرک اور موٹرسائیکل چلانے کے قابل ہوجائیں گی۔

رواں سال ستمبر میں فرمانروا شاہ سلمان اگلے سال جون سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیتے ہوئے عائد پابندی ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا جو سعودی عرب کا جدید ریاست کی جانب سفر کا ایک حصہ ہے۔

سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے عائد پابندی کو ہٹانے کے بعد نئے قوانین کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی

ان کا کہنا تھا کہ 'ہاں، ہم خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دیں گے' اور اسی طرح ٹرک چلانے کی بھی اجازت ہوگی جو حکومت کی جانب سے ڈرائیونگ میں خواتین اور مردوں کے حقوق کو برابر کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ خواتین کی کاروں کو کوئی مخصوص پلیٹ نمبر لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا لیکن جو خواتین ڈرائیونگ کے دوران حادثات یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوں گی ان سے معاملات طے کرنے کے خاص سینٹر ہوں جن کو صرف خواتین ہی چلائیں گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں واحد ملک تھا جہاں پر خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد تھی اور اس کو پوری دنیا میں خیلیجی ممالک میں خواتین کے ظلم کو علامتی طور پر پیش کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں:سعودی خواتین کو پہلے اس کی اجازت نہ تھی....

سعودی عرب کی جانب سے اگلے سال جون میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ہٹانے کے فیصلے کو ملک کے اندر اور بیرونی دنیا میں بھی سراہا جارہا ہے جو خواتین کارکنوں کی جانب سے دہائیوں کی جدوجہد کے بعد سامنے آیا ہے جبکہ کئی خواتین کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔

رواں سال ستمبر میں سعودی عرب کے 87ویں قومی دن کے موقع پر اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کے لیے خواتین کو پہلی مرتبہ اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت بھی دی گئی تھی۔

سعودی عرب میں قومی دن کے سلسلے میں دارالحکومت ریاض میں کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم سمیت پورے ملک میں تقریبات منعقد ہوئیں جن کا مقصد قومی جوش و جذبے کو بڑھانا تھا۔

بحیرہ احمر کے ساحلوں پر واقع شہر جدہ میں ایک میوزیکل کنسرٹ منعقد کیا گیا تھا جہاں سعودی عرب کے 11 موسیقاروں نے شرکت کی تھی جبکہ اس موقع پر روایتی رقص کا مظاہرہ کیا گیا اور علاقے میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں