اردو کی مشہور ناول نگار بانو قدسیہ کی پہلی برسی

شائع February 4, 2018 اپ ڈیٹ February 4, 2018 06:49pm

اردو ادب کی بے مثال مصنفہ اور مشہور ناول نگار بانو قدسیہ کی آج (4 فروری) پہلی برسی منائی جارہی ہے۔

معروف ادیب اشفاق احمد کی اہلیہ اور ناول نگار بانو قدسیہ 88 سال کی عمر میں 4 فروی 2017 کو لاہور میں انتقال کرگئی تھیں۔

بانو قدسیہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں اور انتقال کے وقت لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

متحدہ ہندوستان کے شہر فیروز پور میں 28 نومبر 1928 کو میں پیدا ہونے والی بانو قدسیہ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے اردو ادب میں ایم اے کیا جہاں ان کے شوہر اشفاق احمد ان کے ہم جماعت تھے، بعدِ ازاں انھوں نے اشفاق احمد سے شادی کی۔

مزید پڑھیں: معروف ناول نگار بانو قدسیہ انتقال کرگئیں

بانو قدسیہ نے اردو کا مشہور ناول 'راجہ گدھ' تخلیق کیا جبکہ ’لگن اپنی اپنی‘، ’ایک دن‘ سمیت کئی دیگر شاہکار بھی تخلیق کیے۔

ناول نگاری کے علاوہ بانو قدسیہ نے ٹی وی کے لیے بھی لکھا جس میں 'آدھی بات' سب سے زیادہ مشہور ہوا جبکہ درجنوں ٹی وی پلے بھی تحریر کیے۔

انھوں نے کئی مشہور ناول اردو ادب کو دیے ان میں حاصل گھاٹ اور آسے پاسے وغیرہ شامل ہیں۔

بانو قدسیہ کے شوہر اور مشہور ادیب اشفاق احمد 7 ستمبر 2004 کو انتقال کرگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026