• KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C

چیئرمین سینیٹ کیلئے کاکڑ، سنجرانی پینل کے امیدوار ہوں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

شائع March 10, 2018
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بلوچستان سے لانے اور ڈپٹی چیئرمین پی پی پی کے ساتھ مل پینل سے لانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں خیبر پختونخوا (کے پی) ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے آئے جس کے لیے ہم انوارالحق کاکڑ اور صادق سنجرانی میں سے کسی ایک نام کو حتمی شکل دیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین شپ کے لیے عمران خان نے ہمیں مینڈیٹ دیا جبکہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے بھی مشکور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمارے ہاتھ مضبوط کردیے اور ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پینل کی حمایت کریں۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم، جماعت اسلامی اور نیشنل پارٹی کے علاوہ مینگل سے بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:’مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ میں مطلوبہ ارکان سے زائد اکثریت مل گئی‘

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی سے ملاقات کریں گے اور مشاورت کے بعد امیدواروں کا اعلان کریں گے۔

پینل کو ووٹ دیں گے، عمران خان

اس موقع پر عمران خان نے خواہش تھی کہ چیئرمین بلوچستان سے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ فاٹا سے ہو لیکن وزیراعلیٰ بلوچستان نے پینل کی حمایت کی درخواست کی ہے اور ہم ڈپٹی چیئرمین کے لیے بھی پینل کی حمایت کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے آئے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی جبکہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ مسلم لیگ (ن) سے بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہوگا، پہلی بار بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ بنے گا جس کے لیے میں وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیشگی مبارک باد دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں:چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے سیاسی جماعتوں کے رابطوں میں تیزی

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی تاہم آج انھوں نے پینل کے ڈپٹی چیئرمین کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت کو سینیٹ میں مطلوبہ ارکان سے زائد کی تعداد حاصل ہوگئی ہے اور یہ کوئی ابہام نہیں بلکہ حقیقت ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعت نے اپنی اتحادی جماعتوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی(پی کے میپ)، نیشنل پارٹی (این پی)، جمعیت علمائے اسلام (ف) سے چیئرمین سینیٹ لانے کے لیے مشاور کی۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) نے کراچی تک رابطہ کیا جہاں سے حوصلہ افزا رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

انھوں نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ (ن) کو اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ایوان میں ہدف سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے جو تقریباً 59 ہے۔

مشاہداللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار کے ناموں کا حتمی اعلان نواز شریف کریں گے جس کے لیے وہ مزید کچھ ارکان سے مشاور کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025