نیشنل اسٹیڈیم کراچی پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کو تیار

اپ ڈیٹ 23 مارچ 2018

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 3 کے فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور گراؤنڈ کی تزئین و آرائش سمیت دیگر تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں۔

25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیزن تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور کراچی میں شائقین کرکٹ 10 سال بعد اپنے شہر میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو میدان میں دیکھنے کے لیے بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کے اعلان کے بعد سے ہی شائقین میں بڑا جوش و خروش پایا جا تا تھا اور اس میچ کی ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئی تھیں۔

پی سی بی کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کا ٹھیکہ این ایل سی کو دیا گیا تھا، اور اس کی تزئین و آرائش 2 مراحل میں مکمل ہوگی، جس کا دوسرا مرحلہ آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کی سیریز کے بعد شروع ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے بعد بیرونی حصے کا منظر — فوٹو : ذیشان احمد

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کھلاڑیوں اور شائقین کا منتظر ہے — فوٹو : ذیشان احمد

تزئین و آرائش کے بعد حنیف محمد انکلوژر کا ایک خوبصورت منظر  — فوٹو : ذیشان احمد

اعلیٰ شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے لیے بنایا گیا سینٹر  — فوٹو : ذیشان احمد

بارش اور موسمی نقصان سے بچانے کے لیے اسٹیڈیم کی پچ کو کپڑے سے ڈھانپا ہوا ہے  — فوٹو : ذیشان احمد

نیشنل اسٹیڈیم میں پویلین اور میڈیا سینٹر تزئین و آرائش کے بعد ایک خوبصورت منظر پیش کررہا  — فوٹو : ذیشان احمد

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں  — فوٹو : ذیشان احمد

شائقین کی سہولت کے لیے اسٹیڈیم تک شٹل سروس کا انتظام کیا گیا ہے— فوٹو : ذیشان احمد

اسٹیڈیم میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے— فوٹو : ذیشان احمد