امریکا: ہزاروں افراد کا ’گن کلچر‘ پر پابندی کیلئے احتجاج

25 مارچ 2018

امریکا کی مختلف ریاستوں میں طلبہ سمیت ہزاروں افراد نے ’گن کلچر‘ پر پابندی کے لیے احتجاج کیا۔

سب سے بڑی احتجاجی ریلی دارالحکومت واشنگٹن میں نکالی گئی جس میں مختلف شہروں سے آئے طلبہ جمع ہوئے اور اسلحہ قوانین سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی ریلیوں میں شریک افراد نے فائرنگ کے مختلف واقعات میں تعلیمی اداروں میں مارے گئے طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

’ہماری زندگیوں کے لیے مارچ‘ کے عنوان سے دنیا کے کئی ممالک میں اسلحہ قوانین سخت کرنے کے لیے احتجاج کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: اسکول میں فائرنگ سے 17 طالب علم ہلاک

ان احتجاجی ریلیوں کا اہتمام ریاست فلوریڈا کی ’مارجوری ڈوگلس اسٹون مین ہائی اسکول‘ کے طلبہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ہائی اسکول میں 14 فروری کو 19 سالہ طالب علم نے اپنے ساتھی طلبہ اور اساتذہ پر فائرنگ کر کے 14 طلبہ اور 3 فیکلٹی ممبرز کو ہلاک کردیا تھا۔

— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی