امریکا: اسکول میں فائرنگ سے 17 طالب علم ہلاک

اپ ڈیٹ 15 فروری 2018
امریکا میں رواں برس اسکول میں فائرنگ کا پہلا واقعہ فلوریڈا میں پیش آیا— فوٹو:اے ایف پی
امریکا میں رواں برس اسکول میں فائرنگ کا پہلا واقعہ فلوریڈا میں پیش آیا— فوٹو:اے ایف پی

پارک لینڈ: امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ایک مقامی اسکول میں 19 سالہ طالبعلم نے اپنے ساتھی طالبعلموں اور اساتذہ پر فائرنگ کے 17 کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ (اے پی) کے مطابق پارک لینڈ میں واقع ایک ہائی اسکول میں پیش آنے والے واقعے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اسکول سے 17 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

یہ پڑھیں: امریکا: ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

فلوریڈا میں فائرنگ کے بعد اسکول کے مقام کا منظر — فوٹو : اے ایف پی
فلوریڈا میں فائرنگ کے بعد اسکول کے مقام کا منظر — فوٹو : اے ایف پی

دوسری جانب مقامی پولیس نے بتایا کہ گرفتار مشتبہ ملزم 19 سالہ نکولس کروز ہائی اسکول کا سابق طالب علم تھا جسے انتظامیہ نے بعض مذموم حرکتوں کی وجہ سے بے دخل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اسکول کے اندر گھس کر الارم بجایا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور پھر اس نے طالب علموں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

اخبار نیویارک ٹائمز نے مقامی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں ملزم نے اے ایف 15 خود کار ہتھیار استعمال کیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا عمل شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا:ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ، 50 ہلاک

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم بیشتر کی حالات تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

عینی شاہد نے بتایا کہ بھگدڑ مچ جانے کے بعد ملزم نے اسکول کے اندورنی حصے میں فائرنگ کی اور تقریباً 12 طالب علموں کو ہلاک کردیا اور پھر باہر آکر گلی کے کنارے پر کھڑے تین افراد پر بھی فائرنگ کی۔

پولیس نے 19 سالہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی — فوٹو : اے ایف پی
پولیس نے 19 سالہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی — فوٹو : اے ایف پی

مقامی پولیس کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج دو طالب علم زخموں کی تاب نہ لاسکے اور انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ امریکا میں دیگر پرتشدد واقعات کے علاوہ طالب علموں کی جانب سے فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکامیں فائرنگ: 14 افراد ہلاک

2017 میں متعدد ایسے واقعات پیش آئے جس میں سیکڑوں امریکی شہری لقمہ اجل بنے۔

گزشتہ برس ستمبر میں امریکا کی ریاست لاس اینجلس کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

بعدازاں اگلے ہی مہینے یعنی اکتوبر 2017 میں امریکی شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 58 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

پھر نومبر 2017 میں ریاست ٹیکساس کے ایک چرچ میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

امریکا میں گزشتہ برس دسمبر میں ریاست نیو میکسیکو کے ہائی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اسکول کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 طلبہ ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو بھی جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل دسمبر 2015 میں امریکی ریاست سان برنارڈینو میں معذور افراد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، امریکی پولیس کے مطابق ایک نئے شادی شدہ جوڑے نے سان برنارڈینو میں قائم معذور افراد کے سینٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران فائرنگ کر کے 14 افراد ہلاک اور 22 زخمی کو زخمی کردیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں