اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری بار پی ایس ایل چیمپیئن

اپ ڈیٹ 26 مارچ 2018

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر دوسری بار چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

زلمی نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنا کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو لیوک رونچی نے اپنی شاندار فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا۔

مزید پڑھیں: زلمی کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ دوبارہ پی ایس ایل چیمپیئن

رونچی نے حسن علی سمیت زلمی کے تمام باؤلرز کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا اور چوتھے اوور میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرا دی۔

اوپنرز لیوک رونچی اور صاحبزادہ فرحان کے آؤٹ ہونے کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہوئی، تاہم آصف علی نے کیچ چھوٹنے کے بعد لگاتار تین چھکے لگا کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔

فہیم اشرف نے اگلے اوور میں وہاب ریاض کو چھکا لگا کر اپنی ٹیم کی فتح ہر مہر ثبت کردی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی خوشی سے دوڑتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی خوشی سے دوڑتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
شاداب خان اور دیگر کھلاڑی ڈیرن سیمی کے آؤٹ ہونے کے بعد خوشی مناتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
شاداب خان اور دیگر کھلاڑی ڈیرن سیمی کے آؤٹ ہونے کے بعد خوشی مناتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے — فوٹو: اے ایف پی
پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے — فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
وہاب ریاض عمدہ شاٹ کھیلتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
وہاب ریاض عمدہ شاٹ کھیلتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
شائقین نے میچ کے دوران پاکستان کے دوست ملک چین کا جھنڈا بھی لہرایا — فوٹو: اے ایف پی
شائقین نے میچ کے دوران پاکستان کے دوست ملک چین کا جھنڈا بھی لہرایا — فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
لیوک رونچی نے اپنی شاندار فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا — فوٹو: اے ایف پی
لیوک رونچی نے اپنی شاندار فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا — فوٹو: اے ایف پی
اُمید آصف نے چیڈوک والٹن کو آؤٹ کرنے کے بعد خوشی میں اپنی شرٹ اونچی کر لی — فوٹو: اے ایف پی
اُمید آصف نے چیڈوک والٹن کو آؤٹ کرنے کے بعد خوشی میں اپنی شرٹ اونچی کر لی — فوٹو: اے ایف پی
جے پی ڈومینی شاٹ کھیلنے کے بعد بال کی جانب دیکھتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
جے پی ڈومینی شاٹ کھیلنے کے بعد بال کی جانب دیکھتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
کرس جارڈن شاندار کیچ لیتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
کرس جارڈن شاندار کیچ لیتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی