• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

سیالکوٹ کی یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں جھگڑا

شائع April 18, 2018 اپ ڈیٹ April 18, 2018 04:43pm

سیالکوٹ میں واقع ایک نجی یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں معمولی سی بات پر جھگڑا ہوگیا، جبکہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر مکے، لاتیں، ڈنڈے اور کرسیوں کو آزادانہ استعمال کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق واقعہ یونیورسٹی کے کیفے ٹیریا میں اُس وقت پیش آیا، جب دونوں گروپس میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق جھگڑے کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

تاہم، جھگڑے کی اعلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی اور تفتیش کا عمل شروع کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026