جلد کے مردہ خلیات کا اجتماع، سورج کی روشنی میں گھومنا یا ہارمون کا عدم توازن کہنیوں اور گھٹنوں کو سیاہ کردینے کا باعث بن جاتا ہے۔

جسم کے ان حصوں میں آئل غدود نہیں ہوتے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں خشکی اور دیگر مسائل سے تحفظ دینے کے لیے مناسب نگہداشت اور صفائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہاں آپ وہ موثر ٹوٹکے جان سکیں گے جو جلد کو بہتر بنانے اور سیاہ داغوں کو ختم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں : جوڑوں کے امراض کا علاج آپ کے کچن میں؟

کھیرے

کھیرے کی صفائی کی خصوصیات اسے گھٹنوں اور کہنیوں کے سیاہ نشانات صاف کرنے کے لیے موثر ثابت کرتی ہیں۔ یہ جلد کے مردہ خلیات کو ہٹاتا ہے۔ کھیرے کے ٹکڑتے کو کہنی اور گھٹنوں پر 15 منٹ تک نرمی سے رگڑیں، اس کے بعد 5 منٹ تک بیٹھیں رہیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس کے علاوہ کھیرے کے عرق اور لیموں کے عرق کی یکساں مقدار کو مکس کرکے اس مکسچر کو گھٹنوں اور کہنیوں پر لگا کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر دھولیں، یہ کام روزانہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : کھیرے کے حیرت انگیز فوائد

لیموں اور بیکنگ سوڈا

ایک لیموں کو لیں اور اسے 2 ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اب لیموں کے اوپر ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا چھڑکیں اور اسے کہنیوں اور گھٹنے پر ایک منٹ کے لیے رگڑیں۔ اس کے بعد 15 منٹ انتظار کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس عمل کو ہر دوسرے دن دہرائیں۔

یہ بھی دیکھیں : لیموں، کالی مرچ اور نمک زندگی کو آسان بنائیں

آلو

آلو ایسے انزائمے سے بھرپور ہوتے ہیں جو جلد کی رنگت کو ہلکی کرتے ہیں تو آلو کو کدوکش کرلیں اور پیس کر جوس نکال کر اسے جلد پر لگائیں۔ اسے جلد پر 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھولیں۔ اس کے بعد موائسچرائزر کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ آلو کے ٹکڑے سے کہنیوں اور گھٹنوں کو 10 سے 15 منٹ تک رگڑیں اور پھر دھولیں۔

ہلدی

ہلدی بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہے، کچھ مقدار میں ہلدی کو ایک چائے کے چمچ دودھ میں مکس کرلیں اور اسے کہنیوں اور گھٹنوں پر لگا کر کچھ منٹ تک مساج کریں اور پھر خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں۔

یہ بھی جانیں : ہلدی کے حیرت انگیز فوائد

ناریل کا تیل

ناریل کا فیٹی ایسڈز اور وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے جو کالی ہوجانے والی جلد کی مرمت میں مدد دیتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہر بار نہانے کے بعد ناریل کا تیل کہنیوں یا گھٹنے پر لگائیں اور 2 سے 3 منٹ تک مالش کریں تاکہ تیل جلد میں جذب ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں : ناریل کے تیل کے 13 حیرت انگیز استعمال

شہد

2 کھانے کے چمچ شہد، آدھا کپ لیموں کا عرق اور ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا مکس کرکے اسے متاثرہ حصوں میں لگائیں، 20 سے 30 منٹ بعد اسے دھولیں۔

تبصرے (0) بند ہیں