• KHI: Sunny 36.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 39.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.6°C
  • KHI: Sunny 36.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 39.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.6°C

صحافیوں پر تشدد کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کا حکم

شائع May 4, 2018 اپ ڈیٹ May 4, 2018 02:45pm

سپریم کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں پر پولیس تشدد کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا۔

صحافیوں پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے نمائندے پرویز شوکت اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس عدالت میں پیش ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی یوم آزادی صحافت پر اسلام آباد میں صحافیوں کی جانب سے نکالی گئی ریلی پر پولیس نے تشدد کیا تھا، جس میں متعدد صحافی زخمی ہوگئے تھے، اس واقعے کے بعد چیف جسٹس نے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

یاد رہے کہ ہر سال دنیا بھر میں 3 مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کا آغاز 1991 میں یونیسکو کے زیر اہتمام ایک سیمینار میں افریقی صحافیوں کی جانب سے پیش کیے گئے ایک ڈیکلریشن سے ہوا، جسے بعد ازاں اقوامِ متحدہ نے باقاعدہ طور پر آزادی صحافت کے عالمی دن کے طور پر منانے کی منظوری دے دی۔

اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں آزادی صحافت کے سلسلے میں آگاہی پھیلانا اور قلم کی طاقت کا اظہار کرنا ہے، دنیا بھر میں جمہوری معاشروں کی خوبصورت روایات میں سے ایک تنفید برداشت کرنا بھی ہے، لیکن اس کے باوجود سچ کی ترویج صحافیوں کے لیے بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوجاتی ہے۔

اس سلسلے میں سب سے خراب صورتحال افریقی اور ایشیائی ممالک کی ہے، جہاں اکثر صحافیوں کی جانوں کو خطرات لاحق رہتے ہیں، گزشتہ دنوں افغانستان میں ہونے والے بم دھماکے میں خاص طور پر صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس حملے کے نتیجے میں 9 صحافی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ریلی میں شریک افراد صحافیوں پر ہونے والے حملوں کے خلاف نعرے لگارہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
ریلی میں شریک افراد صحافیوں پر ہونے والے حملوں کے خلاف نعرے لگارہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
پولیس کی جانب سے صحافیوں کو ڈی چوک سے آگے جانے سے روکا جارہا ہے
— فوٹو: اے ایف پی
پولیس کی جانب سے صحافیوں کو ڈی چوک سے آگے جانے سے روکا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی
کشمیری بھی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ریلی میں شریک ہیں
—فوٹو: اے پی
کشمیری بھی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ریلی میں شریک ہیں —فوٹو: اے پی
صحافی تنظیموں کےسربراہان پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونے والے صحافیوں کی یادگار پر پھول چڑھا رہے ہیں۔
—فوٹو:۔ اے پی
صحافی تنظیموں کےسربراہان پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونے والے صحافیوں کی یادگار پر پھول چڑھا رہے ہیں۔ —فوٹو:۔ اے پی
ریلی کے شرکا افغانستان حملے میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تصاویر پر مشتمل پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں
—فوٹو: اے ایف پی
ریلی کے شرکا افغانستان حملے میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تصاویر پر مشتمل پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں —فوٹو: اے ایف پی
احتجاج کرنے والے صحافیوں کو پولیس کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا
— فوٹو: اے ایف پی
احتجاج کرنے والے صحافیوں کو پولیس کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا — فوٹو: اے ایف پی
ریلی میں شریک صحافی پلے کارڈز اٹھائے ہوئے نعرے لگارہے ہیں
—فوٹو: اےایف پی
ریلی میں شریک صحافی پلے کارڈز اٹھائے ہوئے نعرے لگارہے ہیں —فوٹو: اےایف پی
ایک شخص صحافیوں کی یادگار پر پھول رکھ رہا ہے
— فوٹو: اے ایف پی
ایک شخص صحافیوں کی یادگار پر پھول رکھ رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی