جرائم پیشہ گروہ کیلئے میگزین
ٹوکیو: جاپان کے سب سے بڑے اور منظم جرائم پیشہ گروہ یامی گوچی گومی نے اپنے 27 ہزار سے زیادہ ارکان کیلئے 8 صفحات کا میگزین شائع کیا ہے۔
جاپانی اخبار سان کائی شمبون کی رپورٹ کے مطابق جریدے کا مقصد گروپ کے 27 ہزار 7 سو ارکان میں اتحاد کے فروغ کی کوشش ہے۔
میگزین جس کا ایک صفحہ شاعری کیلئے مختص ہے، کے صفحہ اول پر گروہ کے سرغنہ کین ایچی شینوڈا کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں ارکان کو گروہ کی مخصوص روایات اور قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔
پیغام میں جاپان میں جرائم پیشہ لوگوں کیلئے مشکل وقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب جرائم کے حوالہ سے روایتی انداز کارآمد نہیں رہے۔
میگزین میں گروپ کے سینئر ارکان نے اپنے تفریحی دوروں کے احوال بھی تحریر کئے ہیں۔












لائیو ٹی وی