فواد خان کے ’چائے والا‘ اسٹائل کے چرچے
لولی وڈ اداکار فواد خان اور ماہرہ خان نے حال ہی میں بھارتی فیشن میگزین ’برائڈل‘ کے لیے ایک فوٹوشوٹ کروایا تھا، جس میں دونوں کے بولڈ اسٹائل کو کافی سراہا جا رہا ہے۔
’برائڈل‘ میگزین کے اس فوٹوشوٹ میں دونوں پاکستانی اداکاروں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر صدف فواد خان کی ملبوسات پہنیں تھیں، جن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس فوٹو شوٹ اور دونوں اداکاروں کے لیے تیار کردہ ملبوسات پر بہت محنت کی۔
اس فوٹو شوٹ میں جہاں ماہرہ اور فواد کے بولڈ انداز کو سراہا جا رہا ہے، وہیں اس فوٹو شوٹ میں فواد خان کو دیکھ کر لوگوں کو ’چائے والا‘ ارشد خان یاد آگیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مداحوں نے فواد خان اور ’چائے والا‘ کا موازنہ کیا ہو، اس سے قبل 2016 میں جب ارشد خان کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں اور وہ راتوں رات اسٹار بن گئے تھے، تب بھی کئی لوگوں نے ان کا موازنہ صف اول کے پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ اور فواد خان بھارتی میگزین کے سرورق کی زینت
اس بار فواد خان نے فوٹوشوٹ میں نہ صرف شلوار قمیض پہنی بلکہ ’چائے والا‘ سے مشابہ میک اپ بھی کیا، جس وجہ سے کئی لوگوں نے ایک بار پھر ان کا موازنہ ارشد خان سے کیا۔
مریم اسفند یار ٹوئٹر صارف نے فواد اور ماہرہ خان کے فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ تصویر میں فواد خان صرف انہیں چائے والے جیسے لگ رہے ہیں، یا واقعی انہوں نے ان جیسا اسٹائل اپنانے کی کوشش کی؟

اسی طرح ’ڈی‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے بھی لکھا گیا کہ ’کیا صرف انہیں ہی فواد خان ’چائے والے‘ جیسے نظر آ رہے ہیں، یا پھر کسی اور کو بھی ان کے اسٹائل سے ارشد خان کی یاد آ رہی ہے؟۔

مہوش نے چائے والا اور فواد خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس تاثر کو تقویت بخشی کہ فواد خان نے ارشد خان کا اسٹائل ہی اپنایا ہے۔
مزید پڑھیں: چائے والا
اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ارشد خان اور چائے والا کا موازنہ کیا جاتا رہا ہے۔
Is it just me or Fawad khan actually giving chaiWala vibes here? pic.twitter.com/MrYcr7tmk6
— Maryam Asfandyar (@Maryamasfand) May 31, 2018
واضح رہے کہ ارشد خان عرف ’چائے والا‘ کو اکتوبر 2016 میں اس وقت اچانک شہرت ملی، جب اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر جویریہ علی نے ان کی سنڈے بازار کے ایک ٹی اسٹال پر کھینچی گئیں تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
Is it only me or anybody else feels Fawad Khan in his latest photoshoot is looking like that Chaiwala who was famous sometime back?
— Dee (@deevan9198) June 2, 2018
دیکھتے ہی دیکھتے ارشد خان سلیبرٹی بن گئے تھے اور انہیں متعدد ماڈلنگ منصوبوں کی پیش کش ہوئی، جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کیا۔
BROOOOOO!! A c c u r a t e. pic.twitter.com/6Kj9Abr9xV
— Mehwish (@Mehwish_dr) June 2, 2018
تاہم گزشتہ ہفتے ہی سامنے آنے والی ارشد خان کی ایک ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ آج کل وہ ماڈلنگ نہیں بلکہ ماضی کی طرح محنت مزدوری کا کام کر رہے ہیں۔
عرفانستان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ارشد خان کو کرین چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کو ارشد خان نے خود ہی ریکارڈ کیا اور وہ خود ہی بتا رہے ہیں کہ آج کل وہ ماڈلنگ کے بجائے یہ کام کر رہے ہیں۔












لائیو ٹی وی