لارڈز کے شیر، لیڈز میں ڈھیر

04 جون 2018

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 55 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر کے پاکستان کا انگلینڈ میں 22 سال بعد سیریز جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 174 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

جواب میں ڈراپ کیچ کی بدولت 80 رنز بنانے والے جوز بٹلر نے ناقابل شکست اننگز کھیل کر انگلینڈ کا اسکور 363 تک پہنچا کر پہلی اننگز میں 189 رنز کی بھارتی برتری دلائی۔

میچ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن کا حال مزید ابتر رہا اور پوری ٹیم صرف 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ نے میچ میں اننگز اور 55 رنز سے کامیابی حاصل کی اور سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

جو بٹلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ محمد عباس 10 وکٹیں لینے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر نے 2 چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے میچ کی سب سے بڑی 80رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے پی

تجربہ کار بلے باز اظہر علی صرف 11 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر باؤلڈ ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

نوجوان پاکستانی اوپنر امام الحق کے ایل بی ڈبلیو ہونے کا منظر، وہ دوسری اننگز میں 34 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے— فوٹو: اے ایف پی

4 رنز بنانے والے حسن علی کا کیچ لینے پر جونی بیئراسٹو مایہ ناز انگلش اوپنر ایلسٹر کک کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ برارڈ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے میچ کی دونوں اننگز میں تین، تین وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے پی

قومی ٹیم کے کپتان ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار ہوئے اور صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے— فوٹو: اے پی

پاکستان کے آخری بلے باز محمد عباس کے آؤٹ ہونے کا منظر— فوٹو: اے پی

سیریز 1-1 سے ڈرا ہونے کے بعد پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اور ان کے انگلش ہم منصب جو روٹ ٹرافی تھامے ہوئے ہیں— فوٹو: اے ایف پی