امریکی صدر ٹرمپ کی پہلی دعوتِ افطار

اپ ڈیٹ 07 جون 2018

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پہلی مرتبہ مسلمانوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کرکے مسلم کمیونٹی کو حیران کردیا جبکہ گزشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ نے افطار پارٹی میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک دیتے ہوئے روزے کو دنیا کے عظیم ترین مذاہب میں سے ایک مقدس فریضہ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں اور اسلام سے متعلق متنازع بیانات کے باعث مختلف حلقوں کی تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔

ایک موقع پر ٹرمپ نے مسلمانوں کی امریکہ آمد پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ گزشتہ سال انہوں نے برطانیہ کے ایک انتہائی دائیں بازو کی تنظیم کی جانب سے بنائی جانے والی مسلمان مخالف ویڈیوز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی تھیں۔

وائٹ ہاؤس میں ہرسال افطار ڈنر کی روایت کلنٹن انتظامیہ سے چلی آرہی ہے  — فوٹو: اے ایف پی

گزشتہ سال رمضان میں صدر ٹرمپ نے سالانہ دعوتِ افطار کی روایت توڑ دی تھی اور وائٹ ہاؤس میں کسی افطار ڈنر کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا  — فوٹو: اے ایف پی

لگ بھگ گزشتہ ڈیڑھ سال سے برسرِ اقتدار صدر ٹرمپ کے دورِ صدارت میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے دی جانے والی یہ پہلی دعوتِ افطار تھی جس میں سعودی عرب، کویت، اردن، متحدہ عرب امارات اور دیگر مسلم ملکوں کے امریکہ میں تعینات سفیر اور ٹرمپ کابینہ کے ارکان شریک ہوئے  — فوٹو: اے ایف پی

وائٹ ہاؤس میں مسیحیت اور یہودیت سمیت دیگر بڑے مذاہب کے مقدس دنوں کے موقع پر بھی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں  — فوٹو: اے ایف پی

مسلمانوں پر مشتمل انسانی حقوق کے گروپس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افطار ڈنر کی مخالفت کرتے ہوئے ‘افطار سے انکار’ کی مہم کا آغاز وائٹ ہاؤس کے پارک میں کیا  — فوٹو: اے ایف پی

گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے میں نرم لہجہ اختیار کیا گیا جس میں امریکی صدر کی جانب سے ‘رمضان مبارک’ درج تھا اور اعلامیے میں رمضان کے روزے رکھنے پر مسلمانوں کے لیے حوصلہ افزا جملے تھے  — فوٹو: اے ایف پی