ہانگ کانگ: ڈریگن کشتیوں کے روایتی میلے کا انعقاد

اپ ڈیٹ 20 جون 2018

ہانگ کانگ میں پیر کے روز رنگ برنگ ڈریگن کشتیوں کی دوڑ کے روایتی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں 157 ٹیموں نے حصہ لیا اس میلے کے انعقاد کی تاریخ تقریباً 2 ہزار برس پرانی ہے۔

روایتی کشتیوں کا یہ میلہ چائینیز کیلینڈر کے اعتبار سے ہرسال مئی یا جون میں منعقد کیا جاتا ہے، چائینیز ثقافت کی ترویج کے لیے روایتی کشتیوں کا یہ میلہ اب دنیا کے کئی خطوں میں سجایا جاتا ہے۔

اس ڈریگن کشتیوں کی ریس میں کئی افراد پر مشتمل ٹیمیں چپو چلا کر مقررہ فاصلہ طے کرتی ہیں، بڑی تعداد میں لوگ اس میلے سے لطف اندوز ہونے کے لیے دور درواز علاقوں سے آتے ہیں جبکہ اس موقع پر چاول سے پکے ہوئے خاص پکوان بنانے کی روایت بھی خوش اسلوبی سے مکمل کی جاتی ہے۔

رواں برس ریس کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ناصرف تماشائیوں میں ریس سے مکمل لطف اندوز ہونے کے اقدامات کیے گئے بلکہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے بھی کیمپ قائم کیا گیا، جہاں ریس کے اختتام پر 80 کے قریب رضاکاروں نے 10 ہزار کے قریب پلاسٹک بوتلیں اکھٹی کیں۔

ڈریگن کشتیوں کی ریس کے لیے کشتیوں کی قطار ترتیب دی جارہی ہے —فوٹو: اے ایف پی
ڈریگن کشتیوں کی ریس کے لیے کشتیوں کی قطار ترتیب دی جارہی ہے —فوٹو: اے ایف پی
ٹیمیں ریس کے دوران ایک دوسرے پر خوب پانی بھی پھینکتی ہیں —فوٹو:اے ایف پی
ٹیمیں ریس کے دوران ایک دوسرے پر خوب پانی بھی پھینکتی ہیں —فوٹو:اے ایف پی
ریس میں شامل ہونے کے لیے ایک کشتی پر لوگ سوار ہیں—فوٹو:اے ایف پی
ریس میں شامل ہونے کے لیے ایک کشتی پر لوگ سوار ہیں—فوٹو:اے ایف پی
ریس میں کئی علاقوں، گاؤں کمپنیوں وغیرہ کی ٹیمیں  حصہ لیتی ہیں  —فوٹو:اے ایف پی
ریس میں کئی علاقوں، گاؤں کمپنیوں وغیرہ کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں —فوٹو:اے ایف پی
ریس میں شامل ہونے کے لیے لوگ کنارے پر موجود ہیں اور کشتیوں میں سوار ہورہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
ریس میں شامل ہونے کے لیے لوگ کنارے پر موجود ہیں اور کشتیوں میں سوار ہورہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
تماشائیوں کی جانب سے ریس کے شرکا پر رنگ برنگ کی جھنڈیاں  نچھاور کی جارہی ہیں —فوٹو:اے ایف پی
تماشائیوں کی جانب سے ریس کے شرکا پر رنگ برنگ کی جھنڈیاں نچھاور کی جارہی ہیں —فوٹو:اے ایف پی
ریس میں حصہ لینے والے افراد تیز تیز چپو چلا کر جیتنے کی کوشش کررہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
ریس میں حصہ لینے والے افراد تیز تیز چپو چلا کر جیتنے کی کوشش کررہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
کشتیاں ریس شروع ہونے کے اعلان کی منتظر ہیں —فوٹو:اے ایف پی
کشتیاں ریس شروع ہونے کے اعلان کی منتظر ہیں —فوٹو:اے ایف پی