• KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
Live Election 2018

شاہد خاقان عباسی کی نااہلیت کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

شائع June 28, 2018

لاہور: سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے اپنی نااہلیت کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو الیکشن ایپلیٹ ٹریبیونل نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 57 مری سے اتنخابات میں حصہ لینے کے لیے تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی اپنے درخواست میں سابق وزیرِ اعظم نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ایپلیٹ ٹریبیونل کے پاس کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری یا انہیں مسترد کرنے کا اختیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایپلیٹ ٹریبیونل کو کسی امیدوار کو تاحیات نااہل قرار دینے کا اختیار موجود نہیں ہے۔

خبر کی تفصیل پڑھیں:

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025