پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں اپنی جماعت کا منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی زندگی کے پہلے منشور میں بی بی کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے جا رہا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بے روزگاری،غربت ہمارے ملک کے بڑے مسائل ہیں، ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں گے، معاشی انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے اور بیرون ملک انٹرن شپ دیں گے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام ہمارے منشور کا حصہ ہے، جمہوریت کی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کو بھوک، پیاس اور خوف سے نجات دلائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ عوام نے موقع دیا تو کسانوں کے لیے قانون سازی کریں گے اور زرعی سیکٹر کو خصوصی مراعات دیں گے۔

بلاول نے کہا کہ اقتدار میں آکر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، اور پانی کے مسئلے کی طرف توجہ دینی ہوگی۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں