رونالڈو اور میسی کی ٹیمیں ورلڈ کپ سے باہر

01 جولائ 2018

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے ناک آؤٹ مرحلے کے پہلے ہی دن دنیا بھر کے کروڑوں فٹبال شائقین کے دل ٹوٹ گئے اور عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیمیں عالمی کپ سے باہر ہو گئیں۔

21ویں فٹبال ورلڈ کپ کا پہلا پری کوارٹر فائنل لیونل میسی کی ارجنٹائن اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جہاں ایمباپے کے دو گول کی بدولت ارجنٹائن نے فرانس کو 3-4 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

دن کا دوسرا میچ یورو چیمپیئن پرتگال اور یوراگوئے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے لیے رونالڈو کی پرتگال کو فیورٹ تصور کیا جا رہا تھا۔

تاہم یوراگوئے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایڈنسن کوانی کے دو گول سے تقویت پاتے ہوئے پرتگال کو 1-2 سے مات دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس کے سین مارٹن اسکوائر میں بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے والے ارجنٹائن کے فینز اپنی کے عالمی سے باہر ہونے پر رو رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

اینجل ڈی مریا نے خوبصورت گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا جس پر ارجنٹائن کے کھلاڑی جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

فرانس کے ایمباپے کی جانب سے کیے گئے پہلے گول کا منظر، وہ دو کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے— فوٹو: اے ایف پی

فرانس کے ایمباپے دوسرا گول اسکور کرنے پر خوشیاں منا رہے ہیں— فوٹو: اے پی

فرانس کے شائقین اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

میچ میں شکست کے بعد افسردہ لیونل میسی اور ارجنٹائن کے دیگر کھلاڑی میدان میں آنے والے ارجنٹائن کے فینز کا شکریہ ادا کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ایڈنسن کوانی کی جانب سے کیے گئے دوسرے اور فیصلہ کن گول کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

یوراگوئے کے فینز اپنی ٹیم کے فتح پرشاداں نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو حریف ٹیم کی جانب سے دو گول کرنے والے ایڈنسن کوانی کو کندھے کا سہارا دے کر میدان سے باہر پہنچا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

یوراگوئے کے کھلاڑی ورلڈ کپ کے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے پر جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پرتگال کے مداح اپنی ٹیم کی شکست اور ورلڈ کپ سے اخراج پر افسردہ نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی