نواز شریف نے مجھ سے بے وفائی نہیں، دشمنی کی، چوہدری نثار

شائع July 3, 2018 اپ ڈیٹ July 3, 2018 08:27pm

سابق وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ’میں نے نواز شرف سے 34 سال وفاداری نبھائی لیکن انہوں نے مجھ سے بے وفائی نہیں دشمنی کی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بے وفائی کا جواب عوام دیں گے۔

راولپنڈی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے کبھی اپنا نہیں، ہمیشہ نواز شریف کاسوچا تھا اور نواز شریف کو لیڈر بنانے میں میرا بھی کردار ہے‘

چوہدری نثار نے کہا کہ ان کے حلقے کامقابلہ شریف برادران، زرداری اور عمران خان سے کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026