Live Election 2018

خیبر پختونخوا: صوبائی نشست کے امیدوار کے قافلے میں دھماکا

شائع July 7, 2018 اپ ڈیٹ July 7, 2018 09:25pm

بنوں میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے انتخابی امیدوارکے قافلے پر بم دھماکے میں امیدوار سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے تختی خیل میں ایم ایم اے کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 89 کے امیدوار شیرین مالک انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ قافلے کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں شرین مالک سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ریمورٹ کنٹرول بارودی مواد کا استعمال کیا گیا جو سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026