Live Election 2018

کالعدم اہلِ سنت والجماعت کا آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

شائع July 9, 2018 اپ ڈیٹ July 9, 2018 12:58pm

پشاور: کالعدم اہلِ سنت والجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) نے صوبائی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

صحافی بلال فاروقی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کالعدم اہلِ سنت والجماعت نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 31 پشاور سے پی ٹی آئی کے شوکت علی کی حمایت کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں اے ایس ڈبلیو جے نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 78 پشاور سے تحریک انصاف کے امیدوار محمد عرفان کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026