جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ (س) نے مجلس عاملہ اور ذمہ داران کی مشاورت سے ہری پور میں قومی و صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر مسلم لیگ (ن) جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار گو ہر نواز خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

جمعیت علمائے اسلام (س) کےسیکرٹری اطلاعات مولانا ذکر الحسینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا فیصلہ مکمل مشاورت اور سوچ ویچار کے بعد کیا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام (س) کا اہم اجلاس مولانا امداد اﷲ حقانی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جہاں طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی اور دستخط کے بعد قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان، پی کے 40 کی نشست پر قاضی محمد اسد، پی کے 41 کی نشست پر راجا فیصل زمان جبکہ پی کے 42 کی نشست پر آزاد امیدوار گوہر نواز خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (س) کی جانب سے کچھ عرصہ قبل انتخابی اتحاد کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم جمعیت علما اسلام (س) نے ہری پور میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں