Live Election 2018

چترال: امیدوار اور اس کے ساتھیوں کا سوال پوچھنے پر شہری پر تشدد

شائع اپ ڈیٹ

چترال میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار نے سوال پوچھنے پر ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

شہری نے پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام محمد سے پانچ سالہ کارکردگی سے متعلق سوال کیا تو وہ آگ بگولہ ہوگئے اور شہری سے کہا کہ ’تمہاری ہمت کیسے ہوئی سوال کرنے کی۔‘

اس کے بعد انہوں نے پہلے شہری کو گالیاں دیں اور پھر اپنے ساتھیوں کے ہمران انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

سوال کرنے والے شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026