پاکستان کیخلاف سیریز کیلیے ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان

شائع July 12, 2013

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ فائل فوٹو اے پی

پورٹ آف اسپین: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پانچ ایک ورزہ میچز کی سیریز کے ابتدائی دو میچز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابتدائی دو ایک روزہ میچز 14 اور 16 جولائی کو گیانا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ان میچز کے ساتھ ہی گیانا میں تقریباً ایک سال کے بعد عالمی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کے ساتھ ساتھ دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

سیریز کے ابتدائی دونوں میچز کی میزبانی گیانا کرے گا جس کے بعد تینوں میچز سینٹ لوشیا کے بیوسیجور کرکت گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمینا دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی 27 اور 28 جولائی کو سینٹ ونسنٹ میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے لیے ڈیوین براوو کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جانسن چارلس، کرس گیل، ڈیرن براوو، ڈیرن سیمی، کیمار روچ، کیرون پولارڈ، مارلن سیمیولز، سنیل نارائن، ٹینو بیسٹ، جیسن ہولڈر، ڈیوین اسمتھ اور لینڈل سمنز۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025