اے این پی رہنما غلام بلور نے شکست تسلیم کرلی
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے انتخابات میں شکست تسلیم کرلی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ اے این پی کو سپورٹ کرنے والوں کا مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اے این پی نے تحریک انصاف کا مقابلہ کیا، تاہم نتائج سےثابت ہورہاہےعمران خان کے پی کےعوام کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جمہوری آدمی ہوں ،شکست تسلیم کرتا ہوں‘۔











لائیو ٹی وی