سراج الحق نے بھی انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2018
صحافی و تجزیہ نگار حامد میر کے مطابق جماعتِ اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے بھی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح آج کے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ علاوہ ازیں جیو نیوز پر لیاقت بلوچ کے حوالے سے جاری کردہ ٹکرز میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروانے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔
تبصرے (0) بند ہیں