• KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.9°C

ایوان صدر: نوجوت سنگھ سدھو آرمی چیف سے بغل گیر ہوگئے

شائع اپ ڈیٹ

اسلام آباد: ایوان صدر میں عمران خان کی وزارت عظمیٰ کی حلف برداری کے آغاز سے قبل بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی چیف آف آرمی اسٹاف قمر باوجوہ سے ملاقات ہوئی اور بغل گیر ہوگئے۔

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے ایونِ صدر میں سرکاری میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو لوگوں سے امیدیں ہیں۔

انہوں نے اپنے شاعرانہ انداز میں کہا کہ عمران خان وہ شخصیت ہیں جو ہمیشہ تاریخ رقم کرتے ہیں۔

وزیرِاعظم کی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں شریک ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ عمران خان کی جو حکومت آئی ہے وہ پاکستان کی تقدیر اور تبدیل بدل دے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026