قومی شجر کاری مہم میں خیبر پختونخوا کی مہمند ایجنسی کے بچوں نے بھی حصہ لینا شروع کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’مہمند ایجنسی میں بچوں کو بلا خوف و خطر ملک گیر شجرکاری مہم میں حصہ لیتے دیکھ کر نہایت خوشی محسوس کر رہا ہوں‘۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے افغان سرحد سے ملنے والے علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مہمند ایجنسی: دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم قبائلی علاقوں جو کہ اب پختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں, کی قومی دھارے میں شمولیت اور وہاں کے باشندوں کی ترقی کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں‘۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کی مہم کا ہری پور میں ایک پودا لگا کر باقاعدہ آغاز کیا تھا۔

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو سرسبزو شاداب کرنا ہے، کیونکہ ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے پاکستان دنیا کے خطرناک ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

انہوں نے پاکستان میں 5 سال میں 10 ارب درخت لگانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں جہاں بھی خالی جگہ میسر ہوگی وہاں پودے لگائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شروع کی جانے والی قومی شجرکاری مہم میں ملک بھر سے عوام و ادارے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں