چالاک لومڑی اور معصوم گدھے کی کہانی ’دی ڈونکی کنگ‘

24 ستمبر 2018
فلم رواں سال 13 اکتوبر کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم رواں سال 13 اکتوبر کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کا ٹیزر گزشتہ ماہ ریلیز ہوا تھا، جس نے شائقین کو کافی متاثر کیا اور اب اس کا ٹریلر بھی ریلیز ہوگیا ہے۔

اس ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ پاکستانی سینما میں انیمیشن بھی تیزی سے بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔

2 منٹ 23 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر میں دکھایا گیا کہ فلم میں موجود گدھے کا تعلق ایک دھوبی کے خاندان سے ہے جو راجا بننے کی خواہش رکھتا ہے۔

منگو کی سلطنت کے راجا اب ریٹائرمنٹ اختیار کررہے ہیں جس کے بعد اس سلطنت کو نئے راجا کی ضرورت ہے، جس کے بعد ایک چالاک لومڑی منگو کو یہاں کا راجا بنانے کا فیصلہ کرتی ہے تاکہ وہ اس صورت میں حکومت کرسکے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ’ڈونکی کنگ‘ کا ٹیزر جاری

منگو دھوبی بننے کے بجائے راجا بننے کی خواہش بھی رکھتا ہے لیکن ان ذمہ داریوں سے بھی خوفزدہ ہے جو راجا بننے کے بعد اس پر ڈالی جائیں گی۔

منگو کی وائس اوور جان ریمبو نے کی جبکہ چالاک لومٹری کو معروف اداکارہ حنا دلپزیر نے اپنی آواز دی ہے۔

فلم میں کامیڈی کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ کافی متاثر کن ہے۔

یاد رہے کہ تالسمان اسٹوڈیو کی اس فلم ’ڈونکی کنگ‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یہ ہر عمر کے افراد کو متاثر کرنے والی فلم ثابت ہوگی۔

فلم رواں سال 13 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں