• KHI: Sunny 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.2°C
  • KHI: Sunny 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.2°C
Live Election 2018

چکوال : خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر زیرو ٹرن آؤٹ

شائع October 14, 2018

ضمنی انتخابات 2018 میں چکوال کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کا ٹرن آؤٹ صفر رہا۔

رپورٹس کے مطابق خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر نہ تو پولنگ ایجنٹس آئے اور نہ ہی خواتین ووٹرز نے حق رائے دہی کے لیے وہاں کا رخ کیا۔

الیکشن کمیشن ( ای سی پی ) نے چکوال میں خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام انتخابی امیدواروں کو شوکار نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ای سی پی نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) چکوال کو تمام انتخابی امیدواروں سے دو روز میں وضاحت طلب کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

رپورٹ : فہد چوہدری

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025