کم کمائی کرتے کرتے بھی ٹھگس آف ہندوستان نے 3 دن میں 100 کروڑ کمالیے

اپ ڈیٹ 12 نومبر 2018
فلم کو 8 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
فلم کو 8 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی میگا بجٹ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کو یوں تو ریلیز سے پہلے ہی سپر ہٹ قرار دیا جا چکا تھا، کیوں کہ اس نے ریلیز سے پہلے ہی کئی کروڑ روپے بٹورے تھے۔

تاہم فلم کو جب 8 نومبر کو ریلیز کے لیے پیش کیا گیا تو کئی نشریاتی اداروں اور شوبز ویب سائیٹس نے فلم پر منفی رویوز شائع کیے۔

فلمی تجزیہ نگاروں اور تنقید نگاروں کے منفی رویوز کے باوجود ’ٹھگس آف ہندوستان’ پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب گئی تھی۔

فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 51 کروڑ روپے بٹورے تھے اور خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم دوسرے پہلے دن سے دگنی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی، تاہم ایسا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: منفی ریویوز کے باوجود’ٹھگس آف ہندوستان‘ نے سب سے بڑا ریکارڈ توڑدیا

حیران کن طور پر ریلیز کے دوسرے دن ’ٹھگس آف ہندوستان’ نے پہلے دن سے تقریبا 45 فیصد کم کمائی کی۔

فلم نے پہلے دن 51 کروڑ روپے کمائے—اسکرین شاٹ
فلم نے پہلے دن 51 کروڑ روپے کمائے—اسکرین شاٹ

دوسرے دن فلم نے صرف 28 کروڑ روپے بٹورے، تاہم خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم تیسرے دن اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

حیران کن طور پر فلم نے ریلیز کے تیسرے دن مزید کم کمائی کی اور تیسرے دن فلم کی کمائی محض 22 کروڑ 75 لاکھ روپے تک محدود رہی۔

میگا اسٹار امیتابھ بچن، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور بار بی ڈول کترینہ کیف جیسی کاسٹ پر مبنی فلم کی ہر نئے دن میں کم ہوتی کمائی نے جہاں فلمی تجزیہ نگاروں اور تنقید نگاروں کو مایوس کیا۔

مزید پڑھیں: ٹھگس آف ہندوستان دیکھنے پر پیسے خرچ کرنے چاہئیں؟

وہیں فلم کی مسلسل کم ہوتی کمائی سے پروڈکشن ٹیم اور کاسٹ بھی پریشان دکھائی دیتی ہے۔

فلم نے دوسرے دن 28 کروڑ بٹورے—اسکرین شاٹ
فلم نے دوسرے دن 28 کروڑ بٹورے—اسکرین شاٹ

تاہم اچھی بات یہ ہے کہ مسلسل کم کمائی کے باوجود فلم ابتدائی 3 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب گئی ہے۔

بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ فلم نے تیسرے دن 22 کروڑ 75 لاکھ روپے کمائے جو دوسرے دن سے 8 کروڑ روپے کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹھگس آف ہندوستان کے ٹھگوں کی کمائی کم ہونے لگی

یعنی فلم ریلیز کے دوسرے اور تیسرے دن کی مجموعی کمائی بھی پہلی دن کی کمائی کا ریکارڈ توڑ نہیں پائی۔

تیسرے دن فلم نے 23 کروڑ روپے بھی نہیں کمائے—اسکرین شاٹ
تیسرے دن فلم نے 23 کروڑ روپے بھی نہیں کمائے—اسکرین شاٹ

اگرچہ ٹھگس آف ہندوستان کی مسلسل کم ہوتی کمائی سے تجزیہ نگار مایوس ہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم 12 نومبر سے اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم ریلیز کے پہلے 7 دن میں 200 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں